لاہور: ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق پر وزارت صحت کا اظہارِ تشویش

صوبائی دار الحکومت میں اس سال کا تیسرا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے
شائع 30 اگست 2023 03:35pm

لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے پر وزارت صحت نے تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

ترجمان وزارتِ صحت ندیم جان نے کہا کہ وائرس کا باربار ماحولیاتی نمونوں میں ملنا تشویش ناک ہے، شہر میں اس سال کا تیسرا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے۔

ندیم جان نے کہا کہ پاکستان میں اب مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے اور والدین سے اپیل ہے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

Read Comments