کراچی: مسلح ڈاکو پیزا خریدنے والے نوجوانوں اور دکانداروں کو لوٹ کر فرار

ایک نوجوان نے ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی تو والدہ نے روک لیا
اپ ڈیٹ 31 اگست 2023 11:58am

کراچی کے علاقے بفرزون میں مسلح ڈاکو پیزا خریدنے والے دو نوجوانوں اور دکانداروں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں ڈاکو کو اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھے انتظار کرتا رہا جب کہ اس کا ساتھی ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی: انچولی میں ڈاکوؤں کی ہوٹل میں بیٹھے افراد کیساتھ لوٹ مار،فوٹیج وائرل

کراچی: گھرمیں لوٹ مار کرنے والے 5 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، 2فرار

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ بھی واضح دیکھا جا سکتا ہے جسے ایک نوجوان نے پکڑنے کی کوشش کی تاہم اسے والدہ نے روک لیا۔

Read Comments