ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 17 لاکھ روپے کا چیک پیش

ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں سلور میڈل جیتا
شائع 31 اگست 2023 10:19pm

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو چئیرمین واپڈا سجاد غنی نےسترہ لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا۔

واپڈا ہاوس لا ہور میں تقریب میں چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو تاریخی کارکردگی پرچیک پیش کیا۔

تقریب سے خظاب میں چئیرمین واپڈا نےکہا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم کی شاندارکارکردگی پر فخر ہے۔ ارشد ندیم کو بین الاقوامی مقابلوں کے لئے بھر پور تربیتی سہولیات دی جائیں گی۔

اس موقع پر ارشد ندیم نے کھیل کے میدان میں ایتھلٹس کی سرپرستی پر واپڈا اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں ایتھلیٹ محمد یاسر کو ایشین ایتھلیٹکس چمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر 5 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

Read Comments