Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2023 07:08pm

ٹھٹھہ: کینجھرجھیل کے قریب ٹرک کی گاڑی کو ٹکر،5 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ میں کینجھرجھیل کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک کی گاڑی کو ٹکر کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کینجھر جھیل کے قریب تالاب سے مچھلی لے کر آنے والے مایی گیروں کی سوزوکی پک اپ قومی شاہراہ پر ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موقع پر تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو سول اسپتال ٹھٹھہ پہنچایا گیا جہاں دو مزید افراد زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

تین زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

قومی شاہراہ پر حادثے میں زخمی ہونے والوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments