شائع 02 ستمبر 2023 11:01pm

ایشیاکپ: قومی کرکٹ ٹیم کل کینڈی سے وطن واپس آئے گی

ایشیا کپ کے میچز جاری ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کل کینڈی سے وطن واپس آئے گی۔

پاکستان ٹیم چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے پاکستان پہنچے گی۔

قومی ٹیم ایک دن آرام کرنے کے بعد ٹریننگ کرے گی۔

6 ستمبر کو ایشیا کپ میں سپر 4 مرحلے کا آغاز ہوگا۔

سپر 4 مرحلے میں اے ون اور بی 2 کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

پاکستان ٹیم 6 ستمبر کو سپر 4 میچ میں افغانستان یا بنگلادیش کےخلاف میچ کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں :

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نذر، پاکستان سُپر فور میں کوالیفائی کرگیا

پاک بھارت ٹاکرا: شاہین آفریدی نے بھارتیوں کے منہ سے پیزا چھین لیا

بنگلادیش یا افغانستان نے کوالیفائی کیا تو وہ بی 2 ہوگی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نذر ہوگیا۔

میچ ختم کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔

میچ میں پاکستانی بولرز نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے بھارتی سورماؤں کو 266 پر ڈھیر کیا، تاہم بارش کی وجہ سے قومی ٹیم اپنی اننگ شروع نہ کرسکی۔

پاکستان نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Read Comments