Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:آج سے پیٹرول ایک روپے پچاس پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے چالیس پیسے فی لیٹر مہنگا مل رہا ہے جبکہ تیل کی پرانی قیمت پر فروخت جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 64 روپے 72 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔ ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 72 روپے 52 پیسے ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ لائٹ ا سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی برقراررکھی گئی ہے۔ دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے حکومت دوارب روپے کی آمدن سے محروم ہو جائے گی۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ صفر اعشاریہ 4 ودہولڈنگ ٹیکس کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع کردی گئی۔ جبکہ رضاکارانہ ٹیکس کی ادائیگی میں بھی ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
اسلام آباد:آج سے پیٹرول ایک روپے پچاس پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے چالیس پیسے فی لیٹر مہنگا مل رہا ہے جبکہ تیل کی پرانی قیمت پر فروخت جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 64 روپے 72 پیسے فی لٹر ہو جائے گی۔ ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 72 روپے 52 پیسے ہو جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل اور ہائی اوکٹین کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ لائٹ ا سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی برقراررکھی گئی ہے۔ دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے حکومت دوارب روپے کی آمدن سے محروم ہو جائے گی۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ صفر اعشاریہ 4 ودہولڈنگ ٹیکس کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع کردی گئی۔ جبکہ رضاکارانہ ٹیکس کی ادائیگی میں بھی ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔