بہاولپور میں خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

پانچوں بچوں کو آئی سی یو میں رکھا ہوا ہے، اسپتال انتظامیہ
شائع 03 ستمبر 2023 01:47pm

پنجاب کے شہر بہاولپورمیں ڈیرہ بکھا کی رہائشی خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق پانچوں بچوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ کے بے بی انکیوبیٹر میں رکھا گیا ہے کیونکہ بچوں کی صحت کمزور ہے۔

خاتون نے 5 بچوں کو سرکاری اسپتال نواب سر صادق اسپتال میں جنم دیا ہے، ان کا شوہر طلحہ شفیق نامی شخص کھیتی باڑی کا کام کرتا ہے۔

Read Comments