بیوی کے ہاتھوں شوہر کلہاڑی کے وار سے قتل

واردات کے بعد ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا
شائع 07 ستمبر 2023 11:50am

بنوں کے تھانہ منڈان کی حدود میں بیوی نے اپنے ہی خاوند کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ منڈان کی حدود علاقہ کریم خان بائست خیل میں بیوی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے خاوند کو کہاڑی کے وار سے مار دیا۔

مقتول خاوند محمد روشان ولد اول خان کی عمر 42 سال بتائی جارہی ہے، واردات کے بعد ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دی گئی جب کہ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی۔

Read Comments