Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2023 08:53am

یونان : نوجوان کو دھکا دیکرسمندر میں گرانے پر ہزاروں افراد نے بندرگاہ کا گھیراؤ کرلیا

یونان کی سب سے بندرگاہ پر فیری سے نوجوان کو دھکا دے کرسمندر میں ڈبونے کے افسوسناک واقعے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہزاروں یونانیوں نے بندرگاہ کا گیھراؤ کر لیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونان کی معروف بندرگاہ پیریا سے کریتی جانے والے مسافر بحری جہاز کےعملے کی جانب سے دھکا دیے جانے کے بعد 36 سالہ مسافر آدونیس کاریوتیس سمندر میں گر گیا اور اونچی لہروں کی زد میں آکر ڈوب گیا۔

رآدونیس کاریوتیس تاخیر سے پہنچا تھا لیکن اس کے پاس سفری ٹکٹ بھی موجود تھا تاہم بحری جہاز کے عملے نے اسے جہاز پر سوارہونے سے روکا اور پیچھے دھکیلا جس کے باعث وہ سمندر میں گرگیا۔

واقعے کے بعد شدید ردعمل سامنے آنے پر جہاز کے ذمہ دارعملے کو کپتان سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یونانی ویب سائٹ نے بتایا کہ حادثہ منگل کو پیش آیا، جب فیری بندرگاہ سے کریت جزیرے کے شہر ہیراکلیون کے لیے روانہ ہونے والی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک شخص بورڈنگ پلیٹ فارم سے فیری پر چڑھنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن عملے کے دو ارکان اسے چڑھنے سے روکنے کی لگاتار کوشش کر رہے ہیں۔

عملے کے دونوں افراد نے نوجوان کو دھکا دیتے ہیں اور وہ بورڈنگ پلیٹ فارم سے نیچے پانی میں گر جاتا ہے۔ بعد ازاں اس کی لاش کو نکال لیا گیا۔

Read Comments