Aaj Logo

اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2023 08:14am

مکلی کے تاریخی قبرستان میں نگراں وزیر سیاحت نے مقبرے کے تالے تڑوا دیے

سندھ میں نگراں وزیر سیاحت ارشد ولی کا اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے کا واقعہ سامنے آگیا، انھوں نے مکلی میں تاریخی مقبرے کے تالے تڑوا دیے۔

نگراں وزیر سیاحت ارشد ولی مکلی دولہہ دریا خان کے مقبرے پر پہنچے تو وہاں تالا لگا ہوا پایا۔

ارشد ولی نےعملے کی آمد کا انتظار بھی نہ کیا اور ان کی ہدایت پر مقبرے کا تالا توڑ دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شام 5 بجے مقبرے کو عوام کیلئے بند کردیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ یونیسکو نے مکلی کے قبرستان کو عالمی ورثہ قرار دے رکھا ہے۔

مکلی کے تاریخی قبرستان کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی ورثے کو نقصان پہنچانا قانونی طور پر جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

سندھ کا تاریخی قبرستان مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہونے لگا

تاریخی قبرستان مکلی میں قبضہ مافیا کا راج

متعلقہ محکمے نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو واقعہ کی رپورٹ بھیج دی ہے۔

Read Comments