پشاور میں قوت سماعت وگویائی سے محروم بچے کا ریپ کرنیوالا ملزم گرفتار

بچے کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا
شائع 08 ستمبر 2023 11:51am

پشاور کے علاقے تھانہ تہکال کی حدود میں 10 سالہ گونگے و بہرے بچے کے ساتھ ریپ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا اور بچے کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے مطابق ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجا جارہا ہے اور کنفرمیشن کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

Read Comments