کراچی: ایک ماہ میں 8 ہزار 553 وارداتیں رپورٹ، سال میں اسٹریٹ کرائم کے 60 ہزار واقعات

جولائی کی نسبتاً اگست میں گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا، سی پی ایل سی
شائع 09 ستمبر 2023 05:17pm

حکومت اور آئی جی پولیس کے تبدیل ہونے کے باوجود کراچی کے حالات نہ بدل سکے، سی پی ایل سی کے مطابق شہر میں ماہ اگست کے دوران ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں۔ سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 60 ہزار تک جا پہنچیں۔

سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں اگست کے دوران 8 ہزار 553 جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

شہر میں اوسطاً یومیہ 285 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جولائی کی نسبتاً اگست میں گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 790 موٹرسائیکلیں اور 48 گاڑیاں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔

سی پی ایل سی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ شہر سے 4604 موٹرسائیکلیں اور 183 گاڑیاں چوری کی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جولائی کے مقابلے اگست میں 39 فیصد موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں۔

شہر میں 23 فیصد موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں، اگست میں 2582 موبائل فونز چھینے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :

فیصل آباد سے کراچی آکر وارداتیں کرنیوالا فرار ملزم گرفتار

کراچی میں شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

سی پی ایل سی کے مطابق جولائی 2023 کے دوران شہر میں 7 ہزار 521 اسٹریٹ کرائمز ہوئے۔

Read Comments