Aaj Logo

شائع 10 ستمبر 2023 03:25pm

ایف آئی اے ملتان زون کی کارروائی، ملزم سے ایک لاکھ سعودی ریال برآمد

ایف آئی اے ملتان زون نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے ایک لاکھ سعودی ریال برآمد کرلیے ہیں۔

ملزم غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث تھا، جو اوکاڑہ کا رہائشی تھا اور کوئٹہ جارہا تھا۔

ملزم کی شناخت محمد علیم کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ غازی گھاٹ چیک پوسٹ پر بس کی تلاشی کے دوران رقم برآمد کی گئی۔

Read Comments