کراچی: کشمور میں ڈاکو راج کیخلاف تین تلوار پر احتجاج

مظاہرہ اقلیتی حقوق مارچ کی جانب سے کیا گیا
شائع 11 ستمبر 2023 08:49pm

کراچی کے علاقے تین تلوار پر شہریوں نے کشمور میں ڈاکو راج کے خلاف احتجاج کیا۔

کشمور میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف تین تلوار پر اقلیتی حقوق مارچ کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ساگر کمار اور پریا کماری کو بازیاب کروایا جائے۔

احتجاج کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

Read Comments