نو مئی مقدمات: عمران خان 10 کیسز میں گنہگار قرار، 2 ہزار صفحات کا چالان تیار

چودہ مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کروادیا جائے گا، جے آئی ٹی ذرائع
شائع 12 ستمبر 2023 05:28pm

سانحہ نو مئی کے حوالے سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کرلی ہے، اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 10 نامزد مقدمات میں گنہگار قرار پائے گئے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مرکزی مقدمہ 96/23 کا چالان دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق 400 سے زائد شواہد ملے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چئیرمین پی ٹی آئی کو گنہگار قرار دیا گیا ہے۔

جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازش کا عنصر واضح ہوا ہے، نو مئی کے واقعات پر براہ راست سازش کے شواہد بھی دوران تفتیش ملے ہیں۔

مزید پڑھیں

عمران خان کو دیسی مرغ اور بکرے کا گوشت دینے کیلئے اکاؤنٹ میں کتنی رقمجمع کروائی گئی

توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں، القادر ٹرسٹ کیسمیں عبوری ضمانت منظور

آڈیو لیک کیس: پولیس اور ایف آئی اے بشریٰ بی بی کو مسلسل ہراساں کررہےہیں، وکیل

جے آئی ٹی حکام کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیانات حالات سے متضاد پائے گئے۔

دیگر نو مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی گنہگار قرار پائے۔

چودہ مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کروادیا جائے گا۔

Read Comments