Aaj Logo

شائع 13 ستمبر 2023 11:02am

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کی۔

چار رکنی کمیشن نے تحریک انصاف ناٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ 30 اگست کو ہونے والی سماعت نے الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پی ٹی آئی کو دلائل کے لئے دو ہفتے کی مہلت دی تھی۔

مبر نثا ردرانی نے ریمارکس دیے تھے کہ اس کیس کو بہت زیادہ نہیں لٹکا سکتے، الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لئے زیادہ تر سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹرا پارٹی الیکشن کیس، پی ٹی آئی وکیل اور عمران خان کے مؤقف میںتضاد

انٹرا پارٹی انتخابات پر پی ٹی آئی کی بیان حلفی جمع کرانے کی یقیندہانی

نثار درانی کا کہنا تھا کہ دلائل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی ائی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

Read Comments