پنجاب میں بجلی چوروں کیخلاف 23 ہزار مقدمات درج، 14 ہزار سے زائد ملزمان گرفتار

ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، آئی جی پنجاب
شائع 14 ستمبر 2023 10:55am

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 23 ہزار مقدمات درج ہونے کے ساتھ 14 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کر دی گئی ہے، اب تک بجلی چوروں کے خلاف 23 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جب کہ 14 ہزار 985 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں 1225 مقدمات درج اور 32 بجلی چوروں کو گرفتار کیا ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ لاہور میں 236 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نجی و کمرشل بجلی چور صارفین کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی بل: وزیراعظم ہاؤس، اہم وزراتیں اور سرکاری ادارے اربوں کے نادہندہنکلے

نجی بجلی گھروں کیلئے مراعات واپس لی جائیں، آئی ایم ایف کامطالبہ

ڈاکٹر عثمان انوار کا کہنا تھا کہ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Read Comments