کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو خاتون کا گلا کاٹ کر فرار

ملزمان نے مقتولہ کے گھر سے 35 لاکھ روپے لوٹے، پولیس
شائع 15 ستمبر 2023 08:36am

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی، ملزمان گھر سے 35 لاکھ روپے لوٹے اور خاتون کو گلا کاٹ کر قتل کیا۔

پولیس کے مطابق خاتوں کی شناخت 65سالہ کیشور کے نام سے ہوئی جن کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments