پاکستانی نوجوان کی خاطر سویڈن کی خاتون سوات چلی آئی، اسلام قبول کرلیا

دونوں نکاح کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 08:40am

پاکستانیوں کی محبت میں غیرملکی خواتین کے کھنچے چلے آنے کا سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے۔ تازہ واقعے میں سویڈن کی رہائشی خاتون سوات پہنچی ہیں۔

چارباغ کے 23 سالہ احمد شاہ کی محبت میں پاکستان آنے والی 44 سالہ خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہوچکی ہیں۔

احمد شاہ کا تعلق سوات کے علاقہ آلہ آباد چارباغ سے ہے اور وہ بی ایس انگلش کا طالب علم ہے۔

دونوں کی دوستی سوشل میڈیا پرہوئی تھی جس کے بعد محبت کا رشتہ استوار ہوا، جبکہ نکاح کے بعد خاتون اور احمد شاہ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ خاتون تھائی لینڈ کی شہری ہے اور بینکوک میں پیدا ہوئی تھی، جو کافی عرصہ پہلے سویڈن شفٹ ہو گئی تھی۔

Read Comments