Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 02:04pm

برطرف کیے جانے پر گارڈ نے خاتون پراپرٹی ڈیلر کو قتل کردیا

کراچی کے علاقے قائد آباد یارمحمد گوٹھ میں خاتون پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایڈووکیٹ کے مطابق آسیہ کو ملازم کے قتل نے کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزم طاہر ابراہیم عرف راجو کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے فائرنگ کرکے تھانہ شاہ لطیف ٹاون کی حدود میں خاتون اسماء کو قتل اور اس کی بہن نورین اور اے ایس ائی محبوب کو زخمی کیا تھا۔

پولیس نے مزید کہا کہ واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر1131/23 بجرم دفعہ 302/324/34 تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں برخلاف ملزمان نادر ابڑو ، طاہر ابراہیم اور ایک نامعلوم ساتھی کے خلاف درج کیا گیا، ملزم نادر اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقدمہ مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق آسیہ اپنی اسٹیٹ ایجنسی کے پاس پولیس اہلکار محبوب سے بات کررہی تھی کہ اس دوران موٹرسائیکل پرسوار 3 افراد آئے اورفائرنگ کر دی۔ آسیہ کو 3 گولیاں لگیں جبکہ پولیس اہلکار محبوب کو 2 گولیاں لگیں۔

ایڈووکیٹ مظہر جونیجو نے اس حوالےسے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ آسیہ میری کلائنٹ تھی، جو پراپرٹی کا کام کرتی تھی اور گھرکے سامنے ہی اس کی اسٹیٹ ایجنسی تھی۔

مظہرجونیجو کے مطابق آسیہ سوشل ورکربھی تھی جسے اس کے ملازم نے قتل کیا ہے، نادر علی ابڑو آسیہ کا گارڈ بھی تھاجسے 4 روز قبل آسیہ نےنوکری سے نکال دیا تھا۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ آسیہ کا تعلق لاڑکانہ سے تھا اور وہ 2 سال سے شیرپاؤکالونی میں رہائش پذیرتھی۔

ایس ایس پی ملیرطارق الٰہی مستوئی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ لواحقین کے بیان قلمبند کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Read Comments