واپڈا والے علاقے میں آئے تو واپس نہیں جا سکیں گے، پی ٹی آئی رہنما کی مبینہ آڈیو میں دھمکی

اگر کوئی آپریشن ہوا تو سب سے پہلے میں گرفتاری دوں گا، سابق ایم پی اے
شائع 18 ستمبر 2023 10:29am

پیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری تو دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فضل الہی نے پیسکو اہلکاروں کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

مبینہ آڈیو میسج میں فضل الہی کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے اُن کے علاقے کا رُخ کیا تو میں نہیں رہوں گا یا وہ نہیں رہے گا۔

فضل الٰہی نے آڈیو میں کہا کہ کہ پیسکو کو صاف کہا کہ ہمارے پرانے بقایاجات میں ہمارے میٹر واپس کرو، پیسکو چیف اور ایکسین سے رابطے میں ہوں، اگر کوئی آپریشن ہوا تو سب سے پہلے میں گرفتاری دوں گا۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی واقعے میں اپنی ضمانت کروا رہا تھا لیکن لیڈر شپ نے روک لیا، میں کامران بنگش، میں اور تیمور جھگڑا ٹارگٹ ہیں۔

Read Comments