Aaj Logo

شائع 18 ستمبر 2023 01:32pm

آر ٹی ایس سے سبق سیکھا، الیکشن کے نتائج تین سسٹمز سے آئیں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سسٹم قائم کردیا گیا۔

اسپیشل سیکرٹری عاصم حسین نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ الیکشن ڈے پر مختلف لیولز سے ڈیٹا آرہا ہوگا جس پر فیڈ بیک دیا جائے گا اور فیصلے ہوں گے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو سعد علی نے کہا کہ مانیٹرنگ سسٹم 24 گھنٹے کام کرے گا، کنٹرول روم صوبائی اور ضلعی سطح پر بھی قائم کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ الیکشن سے پہلے اور بعد میں ہوتی ہے، سسٹم میں مزید بہتری لائیں گے اور ڈیٹا اینالسٹس بھی ہائر کریں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ جب رزلٹ آئیں گے تو مانیٹرنگ سافٹ ویئرکا خود بخود پتہ چل جائے گا، 2018 اور 2023 میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے، آر ٹی ایس کی وجہ سے ہم نے سبق سیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کا اقدامچیلنج

نگران حکومت الیکشن میں رکاوٹ نہیں بنے گی، اعلان جلد ہوگا، انوارالحقکاکڑ

الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرکی رزلٹ مینیجمینٹ سے متعلق واضح ہدایات ہیں، ہم صرف ایک سسٹم پر انحصار نہیں بلکہ تین مختلف سسٹمز کے تحت انتخابی نتائج آئیں گے۔

Read Comments