دہشتگرد کی گرفتاری میں معاونت کرنے والا سی ٹی ڈی اہلکار انعام کے لئے دربدر

انعامی رقم مانگنے پر سی ٹی ڈی سے تبادلہ کردیا گیا، اہلکار امان اللہ
شائع 19 ستمبر 2023 11:03am

محکمہ انسداد دہشتگردی کا اہلکار کو دہشت گردوں کی گرفتاری میں معاونت کرنے پر انعامی رقم نہیں دی گئی،،اہلکار نے آئی جی سی ٹی ڈی کو درخواست دے دی۔

پشاور میں دہشتگرد کی گرفتاری میں معاونت کرنے والے سی ٹی ڈی اہلکار کو انعام نہ مل سکا، جس پر اے ایس آئی سی ٹی ڈی امان اللہ نے آئی جی کو درخواست لکھ دی ہے۔

امان اللہ نے درخواست میں بتایا کہ دہشتگرد کی گرفتاری کیلئے معاونت کرنے پر انعام نہیں دیاگیا، اور انعامی رقم مانگنے پر سی ٹی ڈی سے تبادلہ کردیا گیا ہے، جہاں میری تنخواہ بھی کم ہوگئی ہے، اور مجھے اپنے بچوں کو اسکول سے نکالنا پڑے گا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ اہلکاروں کی شکایات کا ازالہ کروں گا۔

Read Comments