بدین: 13 سالہ ٹک ٹاکر لڑکے کے ساتھ بدفعلی

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علاقے کے لوگ بھی بلیک میل کرنے لگے، بیان
شائع 20 ستمبر 2023 04:57pm

سندھ کے ضلع بدین کے رہائشی تیرہ سالہ ٹک ٹاکر لڑکے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم نے ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔

بدین کےشہر نندو کے رہائشی 13 سالہ زبیر نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزم نے دادو میں دعوت پر بلاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق ملزم نے کھانے میں نشہ آور گولیاں ملاکر زیادتی کی، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علاقے کے لوگ بھی بلیک میل کرنے لگے۔

زبیر نے درخواست کی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Read Comments