Aaj Logo

شائع 20 ستمبر 2023 06:18pm

سانحہ نو مئی : چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر کیخلاف مقدمات میں بغاوت کی دفعات شامل

سانحہ نو مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق تمام مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر 9 مئی کو تحریک انصاف کارکنان کی جانب سے پرتشدد احتجاج پر توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات قائم کئے گئے تھے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کے مطابق لاہور میں نو مئی مقدمات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات بھی شامل کرلی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ نو مئی کے مرکزی مقدمہ سمیت تمام مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگادی گئیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی میں بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے، بغاوت کی دفعات پراسیکیوشن کی جانب سے چالان پر اعتراضات لگانے کے بعد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق ایجنسیز کی رپورٹ ملنے پر چالان جمع کرادیا جائے گا، چالان جمع کرانے سے قبل پراسیکیوشن کے تمام اعترضات دور کردیئے گئے ہیں۔

Read Comments