پشاور: مشہور چرسی تکہ ریسٹورنٹ کا مالک غیرملکی سیاحوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکات پر گرفتار

قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، پولیس
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2023 10:48am

پشاور میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے پر پولیس نے چرسی تکہ نامی مشہور ریسٹورنٹ کے مالک نثار خان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون سب کیلئے برابرہے، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے۔

ریسٹورنٹ کے مالک نثار ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ غیرملکی سیاحوں کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کی ویڈیووائرل ہوئی تھی جس کے بعد ایسا کرنے والے ریسٹورنٹ مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

ویڈیو میں ایک شخص کو غیرملکی خواتین کو نازیبا طریقے سے چھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Read Comments