کراچی: مدرسے کے باہر سعودیہ سے آنیوالے شخص کے قتل کا مقدمہ درج

مقتول کے سر، سینے اور پاؤں پر گولیاں لگیں ہیں، پولیس
شائع 21 ستمبر 2023 12:38pm

گزشتہ شب گلشن اقبال کے مدرسے کے قریب فائرنگ سے بیرون ملک سے آنے والے شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کرکے ابتدائی رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے، جبکہ عینی شاہدین کے بیانات بھی قلم بند کرلیے ہیں۔

مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پچپن سالہ شیر خان جاں بحق جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ عبدالقدوس زخمی ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیرخان اسکاؤٹ کالونی کے رہائشی تھے اور مقتول 2007 سے سعودی عرب میں ملازمت کررہے تھے، شیرخان گزشتہ ماہ ہی سعودی عرب سے کراچی آئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ سے 9 ایم ایم کی گولیوں کے 8 خول تحویل میں لے لئے ہیں، مقتول کے سر، سینے اور پاؤں پر گولیاں لگیں ہیں۔

Read Comments