لاہور: جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف گورنرہاؤس کے باہر دھرنا

دھرنا 3 دن جاری رہے گا، شرکاء کے مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی
شائع 21 ستمبر 2023 09:15pm

مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کی جانب سے گورنر ہاوس لاہور کے سامنے دھرنے کا آغاز ہو گیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق تینوں دن دھرنے کے شرکا سے خطاب کریں گے۔

ملک بھر میں حالیہ مہنگائی کیخلاف امیر جماعت اسلامی کی کال پر گورنر ہاوس لاہور کے سامنے تین روزہ دھرنے کا آغاز ہو گیا۔

دھرنے میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ جنہوں نے پارٹی پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔ شرکاٗ نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

دھرنے کے شرکا کا کہنا ہے کہ حالیہ مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے، جماعت اسلامی کا احتجاج مہنگائی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں :

گیس کی نئی قیمتوں کا جلد اعلان کریں گے، نگراں وفاقی وزیر توانائی

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

کے الیکٹرک سعودی کمپنی کے قابل تجدید توانائی منصوبے میں شراکت دار بننے کی خواہشمند

دھرنے میں شریک افراد نے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کو غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ چھیننے کے مترادف قرار دیا۔

Read Comments