Aaj Logo

شائع 22 ستمبر 2023 10:26am

کراچی: خفیہ اطلاع پر کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

کراچی کےعلاقے سعید آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران گٹکے ماوے میں استعمال کی جانے والی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی ہے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پرنیول کالونی میں گودام میں کارروائی کی، جبکہ برآمد کی جانے والی چھالیہ 200 بوریوں میں تھی، جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

دوسری جانب ضلع کیماڑی شیرشاہ میں واقع گٹکا ماوا کی فیکٹری پر پولیس نے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا ماوا کے تیار پیکٹ اور پلاسٹک رول برآمد کیے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ گٹکا ماوا کی پیکنگ بنانے والی 4 ہیوی مشینیں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔

Read Comments