سیالکوٹ ائرپورٹ سے پنجاب پولیس کو مطلوب 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے
شائع 23 ستمبر 2023 02:45pm

ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں حبیب الرحمان اور صہیب امجد شامل ہیں جن کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے ۔

ملزم حبیب الرحمان نے سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا اور ملزم صہیب امجد کو دبئی سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔

Read Comments