‏آشوب چشم کا پھیلاؤ، پنجاب بھرمیں اسکولوں کیلئے الرٹ جاری

اساتذہ طلباء کو بیماری اور اس سے بچاؤ کی تدابیر بتائیں، مراسلہ
شائع 25 ستمبر 2023 01:09pm

آشوب چشم کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں تیزی سے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیشن اتھارٹیزکو مراسلہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق بچوں کو بیماری سے آگاہی کیلئے اسکولوں میں زیرو پیریڈ لگایا جائے۔

مراسلے میں کہا کہ آشوب چشم سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کی ہدایات پرعمل کیا جائے، اساتذہ طلباء کو بیماری اور اس سے بچاؤ کی تدابیر بتائیں۔

Read Comments