جہلم : سرکس کے بندر بے قابو، گھروں میں داخل ہوگئے

بندروں نے 3 افراد کو زخمی کردیا
اپ ڈیٹ 25 ستمبر 2023 04:03pm

جہلم کے شہر دینہ میں سرکس کے بندر بے قابو ہوکر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ درجنوں بندر جنگلے سے نکل کر متعدد گھروں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔

کچھ بندرکمروں میں داخل ہوگئے جنہوں نے تین افراد کو زخمی کردیا۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بندروں کو پکڑنے کے لیے سرکس اور تحصیل انتظامیہ متحرک ہے

Read Comments