پیٹرول مہنگا ہونے سے پنجاب پولیس کے ’ایندھن کیلئےمختص فنڈز ختم ہوگئے‘

آئی جی پنجاب نے پیٹرول کی مد میں 5 ارب روپے مانگ لیے
شائع 26 ستمبر 2023 05:45pm

پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے پنجاب پولیس بھی پریشان ہے۔

پنجاب پولیس کو پیٹرولنگ میں مشکلات کا سامنا۔ آئی جی پنجاب نے پیٹرول کی مد میں 5 ارب روپے مانگ لئے۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ’ایندھن کیلئےمختص فنڈز ختم ہوگئے ہیں‘۔

پنجاب حکومت نے اکتوبر تک کے فنڈز جاری کئے تھے۔

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پولیس کے فنڈز ڈیڑھ ماہ پہلے ہی ختم ہوگئے۔

Read Comments