کراچی: سچل الاظہر گارڈن سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

مقتولہ کی عمر30 سے 35 سال کے درمیان ہے، پولیس
شائع 27 ستمبر 2023 11:14am

کراچی کےعلاقے سچل الاظہرگارڈن کے عقب میں ویران علاقے سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے شبہ ظاہرکیا ہے کہ خاتون کو کسی اور مقام پر قتل کرکے لاش یہاں پھینکی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کی عمر30 سے 35 سال کے درمیان ہے، لاش سے متعلق ایک راہ گیر نے اطلاع دی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔

Read Comments