خیبرپختونخوا : رواں سال بھتہ خوری کے79 مقدمات درج، پشاور سر فہرست

بھتہ خوری کی تفصیلات آج نیوزنے حاصل کرلی
شائع 27 ستمبر 2023 12:46pm

رواں سال خیبرپختونخوا میں بھتہ خوری کے 79 مقدمات درج ہوئے جس میں 46 مقدمات کو ٹریس کرلیا گیا ہے۔

صوبے بھر میں بھتہ خوری کی تفصیلات آج نیوزنے حاصل کرلی ہے، جس کے مطابق سب سے زیادہ مقدمات پشاور ریجن میں میں39 درج ہوئے ہیں۔

دستاویز میں بتایا کہ مردان ریجن میں رواں سال 18، ملاکنڈ ریجن 8، کوہاٹ ریجن 7، بنوں 4، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر79 میں سے 46 مقدمات کو ٹریس کرلیا گیا، جبکہ 33 مقدمات اب بھی اَن ٹریس ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور ریجن میں کالعدم ٹی ٹی پی سمیت مختلف کالعدم تنظیموں کے اہلکار بھتے کی کالز میں ملوث ہیں۔

Read Comments