گورنر ہاؤس پنجاب میں عوام کیلئے گائیڈڈ ٹور کا آغاز
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ پہلی بار گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے منظم طریقے سے کھولا جارہا ہے، گورنر ہاؤس میں عوام کیلئے گائیڈڈ ٹور کا آغاز کیا جارہا ہے۔
گورنر پنجاب نے لاہور میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس تاریخی ورثہ اور قومی اثاثہ ہے، گورنر ہاؤس میں آنے والوں کو خوش آمدید کہیں گے۔
اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ اس منصوبے کا کریڈٹ گورنر پنجاب کو جاتا ہے، گائیڈڈ ٹور کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔
Read Comments