Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2023 08:41am

بدین:غیرقانونی مقیم 5 افغان باشندے، ایک سہولت کارگرفتار

بدین کے مقامی ہوٹل میں مقیم پانچ افغان باشدوں اور ایک کراچی کے رہائشی سہولت کارکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس اور حساس اداروں نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار افغان باشندے بنا کسی ملکی شناخت کے بدین میں موجود تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: غیرقانونی مقیم 11 لاکھ افغان باشندوں کو واپس بھجوانے فیصلہ

اس سے قبل نگراں وفاقی حکومت نے11 لاکھ غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ نے افغان باشندے کی بے دخلی کی منظوری دیتے ہوئے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن سے منظوری دی ہے۔

Read Comments