Aaj Logo

شائع 28 ستمبر 2023 10:38am

کراچی: بہنوئی کی فائرنگ سے خاتون زخمی، 3 سالہ بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے سُرجانی ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعے میں تین سالہ بچی جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہوگئی ہے۔

سرجانی ٹاؤن گلشن نور کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 سالہ بچی جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئی ہے۔

ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچی کی شناخت جنت کے نام سے ہوئیجبکہ زخمی خاتون کی شناخت میرب کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے4 خول ملے، فائرنگ کا واقعہ خاندانی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم زخمی خاتون کا بہنوئی ہے، ملزم سعود شیخ واقعے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

Read Comments