ایبٹ آباد: بینائی سے محروم علیزہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی

مجھے میری بیٹی پر فخر ہے، والد
شائع 28 ستمبر 2023 02:18pm

ہمت ولگن کا جذبہ ہو معذوری آپ کو منزل کے حصول سے روک نہیں سکتی، اس کی زندہ مثال نابینا علیزہ شاہ نے ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

بینائی سے محروم علیزہ شاہ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں بورڈ میں 918 نمبر حاصل کرکے آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

علیزہ شاہ کا کہنا ہے کہ تیسری جماعت میں اس کی نظر کا مسئلہ شروع ہوا، تو وہ شروع میں بہت پریشان تھیں لیکن والدہ کی سپورٹ سے اپنی تعلیم جاری رکھی۔

علیزہ کے والد نے بتایا کہ مجھے میری بیٹی پر فخر ہے۔ علیزہ شاہ نے معذوری کو مات دیکر ثابت کردیا کہ اگر انسان ہمت کرے تو سب کچھ ممکن ہے۔

Read Comments