جھنگ: سابقہ دشمنی پر دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

پولیس نے کارروائی کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا
شائع 30 ستمبر 2023 03:46pm

جھنگ میں سابقہ دشمنی پر دو گروہوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچ اور کچھی برادری میں سابقہ دشمنی پر لڑائی ہوئی جس میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق اس تصادم میں بلوچ برادری کے 2 اور کچھی برادری کا ایک شخص قتل ہوا جب کہ پولیس نے کارروائی کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

Read Comments