کراچی: بحرین کے پارسل سے 30 کروڑ مالیت کی آئس پکڑی گئی

پکڑے جانے کے ڈر سے پارسل وصول نہیں کیا گیا، حکام
شائع 30 ستمبر 2023 09:04pm

افغانستان سے بحرین کے پارسل سے کراچی میں ساڑھے 14 کلو گرام آئس ہیروئن پکڑی گئی۔

کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے کارٹن سے 30 کروڑ روپے مالیت کی آئس منشیات برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق پارسل افغانستان سے بحرین بھیجا جارہا تھا، پارسل مزار شریف سے بحرین روانہ کیا گیا تھا۔

یہ انکشاف بھی ہوا کہ پارسل وصول نہ کرنے پر قریبی ملک پاکستان بھیج دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے کے ڈر سے پارسل وصول نہیں کیا گیا، بحرینی حکام نے پارسل کھولے بغیر کراچی بھیج دیا۔

Read Comments