کراچی : گزری پل پر بجلی اور پانی کی بندش کیخلاف مظاہرہ، اطراف میں ٹریفک جام

گزری اور پی اینڈ ٹی کالونی کے نا دہندگان پر 56 کروڑ سے زائد واجبات ہیں، ترجمان کے الیکٹرک
شائع 02 اکتوبر 2023 08:36pm

کراچی میں گزری اور پی اینڈ ٹی کالونی میں بجلی اور پانی کی بندش کیخلاف احتجاج کے دوران شہریوں کو بدترین ٹریفک جام کے عذاب کا سامنا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گزری اور پی اینڈ ٹی کالونی کے نا دہندگان پر 56 کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں۔

گزری اور پی اینڈ ٹی کالونی کے مکینوں نے گزری پل پر مظاہرہ کیا۔

شرکا نے سڑک پر رکاوٹیں رکھ کر احتجاج کیا۔

شہریوں نے بجلی کی بندش پر کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرے کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

ٹریفک جام ہونے سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

احتجاج کے باعث کلفٹن، بوٹ بیسن سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا۔

کے الیکٹرک کی وضاحت

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گزری اور پی اینڈ ٹی کالونی کے نا دہندگان پر 56 کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور ایکشن، بڑے نام بھی نشانے پر

مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی بھی بجلی چوری میں ملوث نکلیں

کے الیکٹرک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

Read Comments