Aaj Logo

شائع 03 اکتوبر 2023 07:03pm

جماعت اسلامی کے بعد جی ڈی اے کا بھی سندھ الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مطالبہ

سندھ الیکشن کمشنر سیاستدانوں کے نشانے پر آگئے، جماعت اسلامی کے بعد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے بھی سندھ الیکشن کمشنر کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر سوال اٹھنے لگے، سیاسی جماعتیں سندھ الیکشن کمشنر کے خلاف کھل کر میدان میں آگئیں۔ جماعت اسلامی کے بعد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے بھی استعفی کا مطالبہ کردیا۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی جے ڈی اے کی قیادت سے ملاقات ہوئی۔

جی ڈی اے کے رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پیپلز پارٹی کا سیکریٹیریٹ بن گیا ہے، جن افسران نے نیب سے پلی بارگین کی وہ اب تک وزیر اعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں، سندھ کے ہر ادارے میں کرپشن کا سسٹم موجود ہے۔

ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بد عنوانی اور رشوت ستانی آج بھی قائم ہے، نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باق کی غیر جانب داری کمپرومائز ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں

ایم کیو ایم نے بھی انتخابات کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہکردیا

ایم کیو ایم کا جی ڈی اے کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کااعلان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان 4 اضلاع کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہنہیں لے گی

جے یو آئی کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ کے عوام کو پیغام دے رہے ہیں کہ متبادل پلیٹ فارم موجود ہے۔

اس موقع پر راشد محمود سومرو نے 22 اکتوبر سے امن مارچ نکالنے کا اعلان کیا جو 2 نومبر کو کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

Read Comments