Aaj Logo

شائع 04 اکتوبر 2023 04:57pm

آشوب چشم کے متاثرہ ملازمین کی الیکشن کمیشن عمارت میں داخلے پر پابندی

الیکشن کمیشن نے آشوب چشم کے متاثرہ ملازمین کی الیکشن کمیشن کی عمارت میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

الیکشن کمیشن نے آشوب چشم کے مریضوں کے دفتر میں داخلے کی پابندی کا سرکلر جاری کر دیا، جس کے مطابق آشوب چشم سے متاثرہ ملازمین کو مکمل صحت یاب ہونے تک دفتر آنے سے روک دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

کراچی میں پھیلی وبا آشوبِ چشم سے بچنے کا طریقہ اور گھریلوعلاج

پنجاب میں آشوب چشم کے پھیلاؤ پر محکمہ صحت کی گائیڈ لائنزجاری

محسن نقوی کا فارمولا کام کرگیا، پنجاب میں آشوب چشم کے کیسوں میںنمایاں کمی

جاری سرکلر کے مطابق آشوب چشم کے متاثرہ افسر یا ملازم صحت یاب ہونے کے بعد صحت یابی سرٹفکیٹ دینے کا پابند ہو گا اور متاثرہ شخص بغیر صحت یابی کے سرٹیفکیٹ کے الیکشن کمیشن کی عمارت میں نہیں آسکے گا۔

Read Comments