کراچی: حیدرعباس رضوی کی گاڑی چھین لی گئی، واقعے کا مقدمہ درج

واقعے کا مقدمہ ڈرائیور کی مدعیت میں درج کرلیا گیا
شائع 05 اکتوبر 2023 10:47am

کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما حیدرعباس رضوی کی گاڑی چھیننے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔

واقعے کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں ڈرائیور کی مدعیت میں دو نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

متن کے مطابق ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ، ’میں اسپتال کے باہر گاڑی پارک کرکے سیٹ پر بیٹھا تھا کہ دومسلح ملزمان آئے اورمیرے اوپر کپڑا ڈال دیا، ایک ملزم نے گاڑی چلائی اورمجھے صفورہ چوک پرچھوڑ کر فرارہوگئے‘۔

Read Comments