ہنگو: جنگلات سے نکل کر تیندوا سڑک پر آگیا، شہری خوفزدہ

عوام سے قریبی علاقے میں جانے اور محتاط رہنے کی ہدایت
شائع 05 اکتوبر 2023 11:14am

ہنگو کوہاٹ جرنیلی روڈ پر تیندوا سڑک پر آگیا جسے دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام کے مطابق تیندوا قریبی جنگلات سے سڑک پر آیا تھا، جس کو عبدالعلی چیک پوسٹ کے قریب دیکھا گیا۔

تیندوے کے سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے عوام سے قریبی علاقے میں جانے اور محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Read Comments