فاطمہ قتل کیس: اسد شاہ سمیت چاروں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پولیس کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
شائع 05 اکتوبر 2023 03:39pm

رانی پور حویلی میں تشدد کے بعد قتل کی جانے والی 10 سالہ ملازمہ فاطمہ فرڑو کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ سمیت چاروں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

کیس کا مرکزی ملزم اسد شاہ، فیاض شاہ، حناہ شاہ اور امتیاز میراسی کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت خیرپور میں پیش کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو 14 دن کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم کے بعد ملزم اسد شاہ سمیت تمام ملزمان کو سخت سکیورٹی میں جیل منتقل کردیا گیا۔

Read Comments