Aaj Logo

شائع 06 اکتوبر 2023 02:42pm

کراچی: دکان پر2 بار ڈکیتی، ڈاکو ایک ماہ میں 22 لاکھ سے ذائد رقم لوٹ کر فرار

کراچی کےعلاقے لیاقت آباد موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اسکریپ کی دکان کو دوسری بار لوٹ لیا، ڈاکو ایک ماہ کے دوران دکان سے 22 لاکھ 50 ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے دکاندار کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا۔

ایک ڈاکو کیش کاؤنٹر کے پاس موجودرہا جبکہ دوسرے نے کیش کاؤنٹر کا صفایا کردیا، ڈاکوؤں نے دکان سے ساڑھے 3 لاکھ روپے کی رقم لوٹی تھی۔ گزشتہ ماہ 3 ستمبر کو بھی ڈاکوؤں نے اسی دکان سے 19 لاکھ کی رقم لوٹی تھی۔

Read Comments