میاں محمودالرشید اور اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

عدالت کا 21 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2023 02:31pm

کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے کے کیس میں بغاوت کی دفعات شامل ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے میاں محمودالرشید اور اعجاز چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے 21 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفتیشی افسر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

Read Comments