کراچی میں ڈاکوؤں سے سرکاری محکمے بھی محفوظ نہیں، 71 لاکھ روپے لوٹ لیے

لوٹی گئی رقم سرکاری محکمہ اوور سیز ایمپلائمنٹ کی تھی، پولیس
شائع 10 اکتوبر 2023 06:06pm

کراچی میں جناح اسپتال سے لکی اسٹار جانے والے پل پر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سرکاری ملازمین سے 71 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

لوٹی گئی رقم سرکاری محکمہ اوور سیز ایمپلائمنٹ کی تھی۔

پولیس کے مطابق رقم کار کی ڈگی میں رکھی ہوئی تھی۔

واردات چھ سے زائد موٹرسائیکلوں پر سوارملزمان نے کی۔

ملزمان نے سرکاری دستاویزات اور قیمتی اشیاء بھی چھین لیں۔

Read Comments